مغربی کنارے کو اسرائیل کے حصے میں شامل کیے جانے کی مخالفت کرینگے: امریکا

eAwazورلڈ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادیوں یا اسے اسرائیل کے حصے میں شامل کیے جانے کی مخالفت کریں گے۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آنے والی حکومت کو شخصیات کی بجائے اقدامات پر فیصلہ کریں گے۔

اسرائیل کے حامی مشاورتی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے بلنکن نے نیتن یاہو کو بھی مبارکباد بھی پیش کی۔

بلنکن کا کہنا تھا کہ ہم شخصیات کے بجائے حکومت کی پالیسیوں کا جائزہ لیں گے۔

امریکی وزیرخارجہ نے اسرائیل میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کا بھی مطالبہ کیا۔