ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مغرب کی روس کے لیے اشتعال انگیز پالیسیاں درست نہیں۔ روس کے ساتھ مغرب کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔
انقرہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ مغرب کی پالیسیاں اشتعال انگیز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی اشتعال انگیز پالیسیوں سے مطلوبہ نتائج نہیں مل سکتے۔ ترکیہ نے ہمیشہ روس اور یوکرین کے ساتھ متوازن پالیسی اپنائی ہے۔
ترک صدر اردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ روس اور یوکرین کے ساتھ اپنی متوازن پالیسی جاری رکھے گا۔