گورنر بھائی کی مدد کرنے پر سی این این کے میزبان ملازمت سے برطرف
واشنگٹن : جنسی ہراسانی کیس میں اپنے گورنر بھائی کی مدد کرنے پر امریکی ٹی وی چینل سی این این نے پرائم ٹائم میزبان کو ملازمت سے نکال دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرس کومو نے نیویارک کے سابق گورنر اور اپنےبھائی اینڈریو کومو کو جنسی ہراسانی کیس سے بچنے کے طریقے بتائے تھے، اینڈریو کومو پر 11 خواتین کو جنسی ہراساں کرنےکا الزام ہے۔خیال رہے کہ اسکینڈل کا شکار اینڈریو کومو کو اگست میں نیویارک کےگورنرکاعہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔