یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن کے ساتھ براہ راست ملاقات سے جنگ ختم ہو سکتی ہے۔
دارالحکومت کیف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین روسی صدر سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہوں اور پیوٹن سے ملنے سے خوفزدہ نہیں ہوں۔
زیلینسکی کا کہنا تھا روسی صدر پیوٹن سے براہ راست ملاقات سے جنگ ختم ہو سکتی ہے، سفارت کاری سے جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ صدر پیوٹن سے بالمشافہ ملاقات ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورہ یوکرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یوکرین کے صدر کا کہنا تھا امید ہےکیف میں امریکی وزیر خارجہ اور دفاع سے گفتگو میں بھاری ہتھیاروں کے حصول میں کامیابی ہو گی، یقین ہے بھاری ہتھیار ملتے ہی ہم روس کے زیر قبضہ علاقے دوبارہ حاصل کر لیں گے۔
یوکرینی صدر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کیف سے پہلے ماسکو جانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے فیصلے میں کوئی انصاف اور کوئی منطق نہیں ہے۔
ادھر برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر میں یوکرین کے شہر ماریوپول میں اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ اگر ماریو پول میں یوکرینی فوجی مارے گئے تو کیف ماسکو کے ساتھ بات چیت ترک کر دے گا۔
نیوز سورس جیو نیوز