سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اقتدار میں واپسی کے لیے کسی غیر ملکی طاقت کو سپورٹ نہیں کرتا۔
یہ بات سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 2 حکمراں خاندان قانون کی حکمرانی میں آنے سے انکاری ہیں، ان دونوں حکمراں خاندانوں کو قانون کے زمرے میں لانا سب سے بڑا چیلنج ہے
سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ معیشت کا روڈ میپ دینے کے بجائے یہ خود کو کرپشن سے بری کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر پُرعزم قیادت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ خوش حال ریاستوں میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کا عظیم اثاثہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومتوں کو کرپشن کی وجہ سے نکالا گیا، ہماری واحد حکومت تھی جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ طالبان حقیقت ہیں، دنیا کو طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔