راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ آرمی چیف نے ایکسٹینشن نہ لینے کا اعلان کرکے بہت سارے مسئلے حل کردیے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 5 میں سے 2 ججز فیصلے پر راضی نہیں تھے اس لیے ایک کو بیمار کردیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ مبہم اور غیر آئینی تھا جو سپریم کورٹ میں جائے گا، ابھی کھیل شروع نہیں ہوا ابھی ٹریلر چلا ہے، عمران خان جب کال دے پھر ان کو پتا چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے ایکسٹینشن نہ لینے کا اعلان کرکے بہت سارے مسئلے حل کردیے، راولپنڈی سے فاصلہ ضرور ہے مگر تعلقات خراب نہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دیں ،کے پی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں، خیبرپختون خوا اور پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پانچ میں سے 2 ججز فیصلے پر راضی نہیں تھے ایک کو بیمار کر دیا، فیصلہ مبہم تھا، غیر آئینی تھا سپریم کورٹ میں جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ کی وزیرِ اعظم نے مہنگائی کنٹرول نہ ہونے پر استعفیٰ دے دیا۔