Imran Khan

سازش کے تحت حکومت مسلط کی گئی ہے، عمران خان

eAwazپاکستان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک بہت بڑی سازش کے تحت یہ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے، وہ پشاور کے جلسے میں اس پر بات کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلسے میں یہ پیغام دینگے کہ اپنی آزادی کی حفاظت اور اپنی جمہوریت کی حفاظت قوم کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب نے مل کر تحریک چلانی ہے کہ فوری طور پر پاکستان میں الیکشن کروایا جائے۔

عمران خان نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کے خلاف کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انصاف لائرز فورم کو گرفتار کارکنوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ عمران خان آج  13 اپریل پشاور میں، 16 اپریل کو کراچی اور 24 اپریل کو لاہور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔