سندھ کے عوام پانی میں اور زرداری خاندان کرپشن کے سمندر میں غوطے کھا رہا ہے: عمران خان

eAwazپاکستان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھ میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر سابق صدر آصف زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سندھ میں طوفانی بارشوں نے پیپلز پارٹی حکومت کی قلعی کھول دی، سندھ کے عوام پانی میں اور زرداری خاندان کرپشن کے سمندر میں غوطے کھا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بارش نے ایک بار پھر زرداری خاندان کی 14 سالہ کرپٹ حکمرانی کو بے نقاب کردیا، یہ ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح کرپشن گورننس کو برباد کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو دی گئی رقم جعلی اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی اور یہ رقم دبئی کی جائیدادوں میں لگائی گئی، برائی کے اس گٹھ جوڑ کو اب ختم کیا جانا چاہیے۔