Shah Mehmood

شاہ محمودکی حکومت سے مذاکرات کیلئے شرط

eAwazپاکستان

ملتان: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے مشروط رضا مندی ظاہر کردی۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لانگ مارچ میں معصوم اور پر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حکومت نے جس فسطائیت اور بربریت کا مظاہرہ کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، لاہور کے لبرٹی چوک اور کراچی میں کوئی مارچ نہیں ہورہا تھا؟ وہاں کس کے لیے دھاوا بولا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ میں ظلم کی انتہا کی گئی، کہاں ہیں انسانی حقوق کی پاسداری کے علمبردار، آزادی اظہار رائےکےتحفظ کےدعویدار؟ پانچ شہادتیں یہ کرچکے تھےجس کا انہیں ہرحال میں حساب دینا ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اب شہاز شریف صاحب دعوت دےرہے ہیں کہ آئیں مذاکرات کریں، یہ نئےانتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ اگر یہ کوئی فیصلہ ہم پر مسلط کریں گےتو ایسا ہرگز نہیں ہوگا،ہم پھر آئیں گے، ہم ہر شہر میں جائیں گے اور ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔