عدم اعتماد پر ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی: شیخ رشید

eAwazپاکستان

اسلام آباد: وفاقی وزیر د اخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ عدم اعتماد پر ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ابھی 31 تاریخ کو عدم اعتماد پر بحث ہوگی جس کے بعد ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ آخری گھنٹے تک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران آخری گیند تک کھیلے گا اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں جب کہ چوہدریوں میں بغاوت کی خبر غلط ہے۔