Sheikh Rashid

عمران خان قبل از وقت انتخابات پر شہباز شریف کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید

eAwazپاکستان

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ‘غلط فہمیوں’ کو دور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں
اور دعویٰ کیا ہے کہ اگر قبل از وقت انتخابات کرانے کے معاملے ‘طاقتور حلقوں’ کی جانب سے ضمانت دی جائے تو سابق وزیر اعظم عمران خان موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔

عوامی نیشنل لیگ پاکستان کے سربراہ کے طور پر پی ٹی آئی کی زیر قیادت مخلوط حکومت کا حصہ رہنے والے شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک وفاقی دارالحکومت تک لانگ مارچ کرے گی اور مارچ کرنے والے انتخابات کی تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ریاستی اداروں سے محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے تھی بلکہ پارٹی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ بیٹھنا چاہیے تاکہ وہ کمیشن کو قبل از وقت انتخابات پر قائل کر سکے۔
انہوں نے پیر کو وائرس آف امریکا کے نامہ نگار علی فرقان کو انٹرویو میں کہا کہ میں نے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوششیں کل سے شروع کر دی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں فوج کے ساتھ امن کے حق میں ہوں لیکن جنگ کی صورت میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

انہوں نے اتفاق کیا کہ گزشتہ دور حکومت میں کچھ غلط تھا جس کی وجہ سے بلوچستان عوامی پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان مسلم لیگ-ق جیسے اتحادیوں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے ایم کیو ایم سے یہ امید نہیں تھی’۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قبل از وقت عام انتخابات کے لیے شہباز شریف حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، لیکن اس کے لیے ‘طاقتور حلقوں’ کی ضمانت درکار ہے۔

نیوز سورس ڈان نیوز