سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے اسمبلیوں سے استعفے کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے فوری اسپیکر کو اپنے استعفے بھجوائیں، اگلے ایک مہینے میں سو سے زیادہ نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔
ناصر شاہ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ حصہ لیں، آپ کی مقبولیت بھی ٹیسٹ ہو جائے گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آئیں ہمت کریں، ہاتھ کنگن کو آرسی کیا، ورنہ عزت سے آ کر اسمبلی میں بیٹھیں۔
قبل ازیں ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد سب سے بڑی تبدیلی یہ ہوگی کہ پی ٹی آئی والوں کو بھی بدترین مہنگائی نظر آنا شروع ہوجائے گی۔