وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔
electricity bills نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج یعنی ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں جو شہری بل ادا کرچکے ہیں، انکی آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ اگست کے مہینے کے بلوں میں مہنگے ایندھن کی قیمت شامل کی گئی تھی جس پر شہری سراپا احتجاج تھے۔
مزید پڑھیں: فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف پر نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا، صارفین پریشان
قبل ازیں وزیراعظم نے رواں ماہ کے آغاز میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے ملک کے لاکھوں صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا تھا جس کے باعث شہریوں کو بل جمع کروانے پڑے۔
یاد رہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2022 کے پہلے 7ماہ میں بجلی صارفین سے 560 ارب روپے بٹورے تھے۔