Imran Khan, Sheikh Rashid, Fouad Chowdhury and others accused of blasphemy against PTI leadership

پی ٹی آئی قیادت پر عمران خان، شیخ رشید ، فو اد چو دھری سمیت توہین مسجد نبویؐ کا مقدمہ درج

eAwazپاکستان

 لاہور: توہین مسجد نبویﷺ کے الزام میں عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل، قاسم سوری سمیت پی ٹی آئی کے 150 افراد پر مقدمات درج کرلیے گئے۔

نیوز کے مطابق دو روز قبل مسجد نبویؐ کے احاطے میں موجودہ حکومتی ارکان کے خلاف نعرے بازی کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر سعودی عرب کی انتظامیہ نے کچھ پاکستانیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

واقعے پر جہاں سعودی عرب میں کارروائی ہوئی وہیں پاکستان میں پنجاب کے مختلف شہروں میں کچھ لوگوں کی درخواست پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق وزیر داخلہ شیخ شید، سابق وزرا، مرکزی رہنماؤں سمیت ڈیڑھ سو افراد پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ درخواست گزاروں نے مسجد نبویؐ واقعے کی ذمہ داری تحریک انصاف کی قیادت پر عائد کی ہے۔

اس واقعے کے تناظر میں ایک مقدمہ تھانہ نیو ایئرپورٹ اٹک میں بھی مقامی شہری کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جب کہ فیصل آباد پولیس کے مطابق ایک مقدمہ محمد نعیم نامی شہری کی درخواست پر تھانہ مدینہ ٹاؤن میں بھی درج کیا گیا۔

درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ منصوبہ بندی کے بعد پیش آیا، 150 افراد اس کے لیے یہاں سے سعودی عرب گئے، واقعے کی بعد سوشل میڈیا پر پوسٹس کی گئیں، واقعے سے مسلمانوں کی دل آزادی ہوئی، یہ توہین مذہب کا واقعہ ہے جس پر کارروائی کی جائے۔

تھانہ نیو ائیرپورٹ اٹک میں درج کی جانے والی ایف ائی آر نمبر 84، تعزیرات پاکستان کی دفعات، 295، 295 اے اور 296 کے تحت قاضی طارق ایڈووکیٹ کے بیان ہر درج کی گئی۔

ایف ائی آر میں مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا کہ 28 اپریل کے مسجد نبویﷺ میں ہونے والے دل خراش واقعہ نے شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا تحریک انصاف کے رہنماؤں عمران خان، شیخ رشید فواد چودھری، شہباز گل، مراد سعید، قاسم سوری کی مشاورت و منصوبہ بندی اور اعانت مجرمانہ سے یہ سب کیاگیا۔

imran khan and shaikh rasheed fir launch 2

ایف آئی آر میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ پاکستان سے شیخ راشد شفیق سے شرپسندوں کا گروہ سعودی عرب گیا جنہوں نے وہاں مقیم افراد کو ساتھ ملایا اسی طرح برطانیہ سے گروہ صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو اور انیل مسرت، وغیرہ کی قیادت میں سعودی عرب پہنچا۔

درخواست گزار کے مطابق ملزمان کے اقدام سے جذبات شدید مجروح ہوئے، رویے کے ردعمل میں شدید عوامی احتجاج کا خدشہ و غیض و غصب کا خدشہ ہے۔

ایک سینئر پولیس آفیسر کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت اور رہنماؤں کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور اس مقدمے کے تحت شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شیخ رشید کے خلاف کارروائی کے لیے تھانہ مارگلہ میں بھی درخواست

دریں اثنا سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف ایک اور درخواست سامنے آگئی۔ شہری محمد نواز بھٹی کی جانب سے تھانہ مارگلہ پولیس کو شیخ رشید کے خلاف درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے توہین مسجد نبویؐ کی اور اس سارے معاملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ شیخ رشید نے پری پلان مسجد نبویؐ کی توہین کروائی، سابق وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

دریں اثنا درخواست میں سابق وزیر اعظم عمران خان اورشیخ راشد شفیق کے خلاف بھی مقدمہ کی استدعا کی گئی ہے۔

صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں لوگ سعودیہ آئے، رانا ثنا

اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے ذریعے لوگوں کو اکسایا گیا، کچھ لوگ صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں سعودی عرب آئے ان لوگوں کو قطعی معافی نہیں دی جائے گی۔

https://twitter.com/RanaSanaullahPK/status/1520685078908751872?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1520685078908751872%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2317439%2F1

دریں اثنا سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ جھوٹی ایف آئی آر پہلی بار نہیں ہیں، ن لیگ جب بھی حکومت میں ہو تو گریبان اور اپوزیشن میں ہو تو پاؤں پکڑتی ہے، یہ امپورٹڈ حکومت چند ہفتوں کی ہے پھر ان کی گردن سے سریا ایسے نکلے گا کہ یہ کبھی واپس آنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

نیوز سورس ایکسپر یس نیوز