کیا سابق وزیر اعظم نواز شریف پارٹی قیادت کو وفاق میں حکومت چھوڑنے پر رضامند کر لیں گے؟ حکومت قبل از وقت انتخابات پر تیار ہو جائے گی؟
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی قیادت سے دونوں آپشنز پر مشاورت شروع کردی۔
سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر نے حکومت چھوڑنے اور قبل از وقت انتخابات کی مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) رہنماؤں اور شہباز شریف سے کئی بار حکومت چھوڑنے اور قبل از انتخابات پر بات کر چکے ہیں۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت میں رہنامزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت آج پی ڈی ایم کے اجلاس میں ان ہی آپشنز پر مشاورت ہو گی، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور سیاسی صورت حال پر بھی بات ہو گی۔
Related

پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد، جو اس وقت جیل میں ہیں، نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک کھلا خط بھیجا ہے۔ اس خط میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ 2024 کے عام انتخابات میں اپنی…

مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے حکومت بنائی گئی اور اس غیر منصفانہ عمل کو کسی…

کینیڈا کے 23 ویں وزیر اعظم کو اپنے پیار بھرے برتاؤ کے لیے جانا جاتا تھا، شاید ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیار کرنے والا۔ اس کے برعکس، 24 ویں وزیر اعظم زیادہ رسمی سلام کے حق میں ہیں، جس کی خصوصیت ایک مضبوط مصافحہ کے ساتھ اس…