یومِ الحاقِ پاکستان: وزیرِ اعظم کا کشمیریوں کے عزمِ آزادی کو سلام

eAwazپاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ الحاقِ پاکستان پر کشمیریوں کے عزمِ آزادی کو سلام پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ 19جولائی کو ہر سال کشمیری قرارِداد یومِ الحاقِ پاکستان کے طور پر مناتے ہیں، اس دن کشمیر کے پاکستان سے الحاق کی قرار داد منظور ہوئی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے ایک بڑی جنگِ آزادی لڑی ہے، کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی داستان 1947ء سے شروع ہوئی اور یہ جدوجہد آج بھی جاری ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ 9 لاکھ سے زائد بھارتی قابض فوجی کشمیریوں کا عزمِ آزادی متزلزل کرنے میں ناکام رہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے جذبۂ آزادی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کشمیری نسل در نسل اپنے حقِ خوداردیت کے حصول کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔