دورہ سری لنکا کیلئے ٹریننگ کیمپ کا پہلا روز، کھلاڑیوں کا طویل پریکٹس سیشن

eAwazکھیل

دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری ہے جہاں کھلاڑیوں نے پہلے روز 3 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع کردیں۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 گھنٹے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں

پریکٹس کیمپ یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری رہےگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی جہاں سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔