قومی ٹیم کا پرتھ میں آپشنل ٹریننگ سیشن

eAwazکھیل

پرتھ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے آپٹس اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہنواز دہانی، فخر زمان، عثمان قادر، محمد حارث، محمد حسنین اور خوشدل شاہ نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔

اس موقع پر ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی موجود تھے۔

پاکستان ٹیم کا آپشنل نیٹ سیشن ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جبکہ قومی ٹیم رات کو ایک بار پھر آپٹس اسٹیڈیم میں فیلڈنگ پریکٹس کرے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔