ورلڈکپ کے بعد بنگلادیش سے شکست، روہت کی کپتانی خطرے میں

eAwazکھیل

بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور بنگلا دیش میں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایپکس کونسل کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے 12 نکاتی ایجنڈے میں ٹیم اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ سر فہرست ہے، اس کے علاوہ روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھنے پر بھی بات ہو گی۔

س اجلاس میں کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے فیصلہ ہوگا جب کہ کرکٹرز کی تنزلی اور ترقی کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ اب حال ہی میں بھارت کو بنگلا دیش نے ون ڈے سیریز میں دو صفر سے شکست دی۔