ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کرتے، ہم 3 فاسٹ بولرز، 2 اسپنرز اور 6 بیٹرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اس موقع پر کہا کہ پچ بولنگ کے لیے بہتر لگ رہی ہے، میچ کی بہت اچھی تیاری کی ہے۔
پاکستان کی ٹیم
پاکستان ٹیم بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، محمد نواز، آصف علی، شاداب خان، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے۔
بھارت کی ٹیم
بھارتی ٹیم میں روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ہاردیک پانڈیا، دنیش کارتک، اکسر پٹیل، بھوونیشور کمار، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ اور روی ایشون شامل ہیں۔
پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔