پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج فیصلہ کن میچ

eAwazکھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا فیصلہ کن میچ آج کراچی میں دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

پاکستان نے پہلا ون ڈے میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسرا میچ 79 رنز سے اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان ٹیم انتظامیہ تیسرے ون ڈے میں نائب کپتان شان مسعود اور فاسٹ بولروں محمد حسنین اور شاہ نواز دھانی کو کھلانے پر غور کررہی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دو تماشائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، دونوں پولیس کی تحویل میں ہیں۔