پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عمدہ بیٹنگ جاری

eAwazکھیل

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کھیل کا عمدہ آغاز کرتے ہوئے پارٹنر شپ میں 100 رنز بنائے۔

پاکستان کی 105 رنز پر پہلی وکٹ گری۔ عبداللہ شفیق 44 رنز بنا کر پیٹ کمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
چائے کے وقفے تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے جس کے بعد امام الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کرلی۔ انہوں نے 200 گیندوں پر سنچری بنائی۔
آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پرہے۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

نیوز سورس ایکسپرس نیوز