گال ٹیسٹ: سری لنکا کی میچ پر گرفت مضبوط

eAwazکھیل

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا، سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 323 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے پاکستان کے خلاف کھیل کے دوسرے سیشن تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 323 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، اوپنر نروشن ڈکویلا 15، اوشاڈا فرنینڈو 19، کوشل مینڈس 15 اور انجیلو میتھیوز 35 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 27 اور دھننجایا ڈی سلوا 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، پاکستانی بولرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ یاسر شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کررکھی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز کا آغاز یاسر شاہ اور حسن علی نے کیا تھا، تاہم حسن علی 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ قومی ٹیم مجموعی طور پر 231 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز سلمان علی آغا نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 62 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 16، عبداللہ شفیق 0، امام الحق 32، محمد رضوان، فواد عالم 24، 24 اور محمد نواز 12 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 پربتھ جے سوریا نے 3 جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لی۔ دوسری جانب سری لنکا کو پاکستان پر 147 رنز کی سبقت حاصل ہے۔