Pat Cummins breaks silence over Justin Langer's resignation

پیٹ کمنز نے جسٹن لینگر کے استعفی پر خاموشی توڑ دی

eAwazکھیل

سڈنی : آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے سابق ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کے استعفی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ٹیم کو مستقبل میں کوچنگ کے نئے انداز کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوچنگ کے نئے انداز کے حوالے سے سپورٹ اسٹاف اور کھلاڑیوں نے بھی یہی رائے دی تھی۔ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ سابق کوچ نے تسلیم کیا تھا کہ ان کا طرز کوچنگ سخت تھا، جس حوالے سے جسٹن لینگر نے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف سے معذرت بھی کی تھی۔

پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے معافی غیر ضروری تھی کیوں کہ کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف ان کے سخت برتا کے عادی ہوگئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے ان کا سخت رویہ مسئلہ نہیں تھا بلکہ ہمیں بہتر کھلاڑی بننے کیلیے کوچنگ کے نئے انداز کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز اپنا کوچ لانے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔خیال رہے کہ اتواز کے روز آسٹریلیا کے کوچ جسٹن لینگر نیاستعفی دیاتھا، کرکٹ آسٹریلیا نے ان کا استعفی قبول کرلیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا نے جسٹن لینگر کو مختصر وقت کے لیے معاہدے میں توسیع کی پیشکش کی تھی، انہوں نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔