چین ،روس اور ترکی کا طالبان حکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ ، برطانیہ کے بھی مثبت اشارے
-چین ،روس اور ترکی کی جانب سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے
جبکہ برطانیہ نے اس حوالہ سے مثبت اشارے دئے ہیں ۔ روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکمرانی حقیقت ہے۔افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا اہم ہے۔
دنیا کو افغانسان پر اپنے نظریات مسلط کرنے سے گریز کرنا چاہئے ۔ دوسری جانب چین نے ہٹ دھرمی کو امریکہ کی ناکامی کی وجہ قرار دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ
دوسروں پر مرضی مسلط کرنے کے خواب نے امریکا کو بار بار کھائی میں گرایا۔ ویتنام سنڈروم سے افغانستان سنڈروم تک امریکا ناکام رہا، امریکا نے دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی، ایسا کرنے کے خواب نے امریکا کو بار بار ناکامی سے دوچار کیا۔ امید ہے طالبان وسیع حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ 20 سال تک مغربی اور اسلامی ممالک نے افغانستان کو نظرانداز کیے رکھا ہے لیکن ترکی افغانستان کی تعمیر نو میں ہر ممکن مدد کرے گا۔جبکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو برطانیہ طالبان کےساتھ کام جاری رکھے گا۔