World Health Organization

پاکستان کی مدد سے مزار شریف میں ایئر برج بنائیں گے، عالمی ادارہ صحت

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

اسلام آباد:عالمی ادارہِ صحت نے کہا ہے کہ مزار شریف میں ایئر برج بنانے کی کوشش کریں گے۔ ایئر برج پاکستانی حکومت کی مدد سے اگلے دو سے تین روز میں بنائیں گے۔ جینوا سے ڈبلیو ایچ او حکام کے مطابق افغانستان میں طبی سامان کی بہت ضرورت ہے اور وقت کے ساتھ طبی سامان کی ضرورت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عالمی ادارہِ صحت کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات میں اسپتالوں کا ساز و سامان اور بچوں کی ادوایات اولین ترجیح ہیں۔ آپریشنل مسائل کے باعث کابل ایئرپورٹ کے ذریعے ایسا کرنا ممکن نہیں۔