فنڈنگ کی کمی ، افغانستان میں صحت کے نظام کو تباہی کے دہانے پر، ریڈ کراس

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

کابل:عالمی ادارے ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ فنڈنگ کی شدید کمی کی وجہ سے افغانستان میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر دھکیل رہی ہے۔
ریڈ کراس کے مطابق افغانستان میں 2 ہزار تک طبی سہولیات بند کردی گئی ہیں۔

عالمی ادارے کے عہدیدار کے مطابق لوگ کچھ مزید ہفتوں تک تنخواہوں کے بغیر کام کرنے پر راضی ہوسکتے ہیں۔ ریڈ کراس کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان میں 20 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز اب کام نہیں کررہے۔ ان ہیلتھ ورکرز میں سے 7 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔