نئی دہلی: لداخ کے بعد بھارت کے خلاف چین نے ایک اور محاذ کھول دیا ہے اور ریاست اتراکھنڈ میں چینی فوجی سرحد پار کرکے بھارت میں گھس گئے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 اگست کو 100چینی فوجی بھارتی علاقے میں گھس آئے تھے،جبکہ چینی فوجیوں نے سرحد پار کی اور کئی گھنٹے بھارتی علاقے میں رہے۔
اس حوالے سے انڈین میڈیا نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز اور چینی افواج کے درمیان کوئی کشمکش رونما نہیں ہوئی اور نہ ہی چینی فوجیوں نے بھارتی تنصیبات کوکوئی نقصان پہنچایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے اتراکھنڈ کی سرحد پر تعمیراتی کام تیز کردیا ہے۔یہ واقعہ مشرقی لداخ کے کئی علاقوں میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان مسلسل تصادم کے درمیان پیش آیا حالانکہ دونوں فریقوں نے دو حساس مقامات پر علیحدگی مکمل کرلی ہے ۔