دہلی : معروف بھارتی اداکارہ و سیاستدان اُرمیلا ماٹونڈکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔اُرمیلا ماٹونڈکر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ ’اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ٹھیک ہوں اور خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔اُرمیلا نے مزید کہا کہ ’آپ تمام پیارے لوگوں سے بھی عاجزانہ درخواست ہے کہ دیوالی کے تہوار کے دوران اپنا خیال رکھیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُرمیلا کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔