نئی دہلی: بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، ریاست تری پورہ میں مسلمان شہری کو بدترین تشدد کر کے شہید کر دیا گیا۔گاؤں کمال نگر میں انتہا پسندوں نے مسلمان شہری پر گائے چوری کا الزام لگا کر پہلے گالم گلوچ اور بدتمیزی کی اور پھر بہیمانہ تشدد کر کے اس کی جان لے لی۔
بھارتی میڈیا حملہ آوروں پر تنقید کی بجائے مقتول کی کردار کشی کرتا رہا، بدترین تشدد میں جاں بحق شخص کو بنگلا دیشی اور مویشیوں کا اسمگلر بتایا جاتا رہا۔واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کو نفرت انگیز سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے،
ماضی میں بھی کئی واقعات میں مسلمانوں کو بدترین تشدد کے ذریعے انتہائی ظالمانہ طریقے سے شہید کر دیا گیا۔ بھارت میں مسلمان خواتین کی عزتیں بھی محفوظ نہیں، سروں سے ڈوپٹے اور حجاب کھینچنے کے واقعات معمول میں شامل ہو گئے ہیں۔