Tayyip Erdogan's new economic measures

طیب اردوان کے نئے معاشی اقدامات سے ترک کرنسی کی قدر میں تیزی سے اضافہ

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

استنبول: ترک کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد ترک صدر کے نئے معاشی اقدامات کے نتیجے میں لیرا کی قدر میں 30 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ نئی معاشی پالیسی میں ترک صدر کی جانب سے ملکی ڈپازٹ کے تحفظ کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا۔

نئے اقدامات کے تحت مرکزی بینک کو شرح سود میں کمی کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا اور قرض لینے کی لاگت کو 15 فیصد سے کم کر کے 14 فیصد کر دیا گیا۔اس سے قبل ترک کرنسی اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر تھی جس کے بعد طیب اردوان نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیا تھا۔