Amani Liaqat, who campaigned for a brain tumor, has died

برین ٹیومر کی مہم چلانےوالی امانی لیاقت انتقال کرگئیں

eAwazصحت

برین ٹیومر کی متاثرکن مہم چلانے والی امانی لیاقت دو سال تک کینسر سے لڑنے کے بعد پیر کی صبح انتقال کر گئیں
برطانیہ کے قصبے لوٹن سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ امانی لیاقت نے دماغ کے کینسر کی تشخیص کے بعد اپنی زندگی کو اس بیماری کے خلاف لڑنے کے لیے رقم جمع کرنے اور اس سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے وقف کردی تھی-

https://twitter.com/AhhDamnHer/status/1495837199077715971?s=20&t=EvGZvvtsKBvJt-MSppJWLQ

انہوں نے 2020ء میں پتہ چلا تھا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، جس کے بعد انہوں نے بیماری سے لڑنے کیلئے رقم جمع کرنے کے لیے انتھک محنت کی
امانی لیاقت کے والد نے اپنی بیٹی کی موت کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
امانی نے اپنے انتقال سے صرف ایک ہفتہ قبل سماجی بہبود میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی تھی اس سے قبل انہوں نے قانون کی فرسٹ کلاس کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی
انہوں نے اپنا پوڈ کاسٹ بھی چلایا، جہاں اس بیماری میں مبتلا دوسرے متاثرین کے ساتھ انہوں نے بات چیت کی اور برین ٹیومر ریسرچ کیلئے فنڈ اکٹھا کیا

نیوز سورس سماء ٹی وی