Ukrainian Foreign Minister Dmitry Kleba says NATO alliance has succumbed to Russian pressure

یوکرین کے وزیرخارجہ دمیترو کلیبا کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد روس کے دباؤ کے سامنے جھک گیا

eAwazورلڈ

یوکرین کے وزیرخارجہ دمیترو کلیبا کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد روس کے دباؤ کے سامنے جھک گیا ہے۔

یوکرینی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ دمیترو کلیبا کا کہنا تھا کہ نیٹو وہ طاقت نہیں تھی جس کا یوکرینیوں نے پہلے تصور کیا تھا کیونکہ اس نے نو فلائی زون نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کو تیار ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب اس طرح کے مذاکرات بامعنی ہوں۔

دوسری جانب برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل سر ٹونی راڈاکن کا کہنا ہے کہ یوکرین، یورپ اور دنیا کے دوسرے لوگوں کو بچانے کے لیے برطانیہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ یوکرین کی جنگ مزید نہ بڑھے۔

ایڈمرل سر ٹونی راڈاکن کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے شہریوں کو خوفناک صورتحال کا سامنا ہے مگر ہم نیٹو اور روس کے درمیان جنگ نہیں چاہتے۔

اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کی فضائی حدود پر نو فلائی زون نافذ کرنے کے اطلاق سے بار بار انکار پر نیٹو اور مغربی اتحاد کی شدید مذمت کی ہے۔

ولادیمیر زیلنسکی کا خیال ہے کہ نو فلائی زون کا اطلاق روس کو فضائی حملے کرنے سے روک سکتا ہے مگر مغربی اتحاد کا کہنا ہے کہ اس سے مغربی ممالک کی روسی افواج کے ساتھ براہ راست جنگ چھڑ جائے گی۔

نیوز سورس سماء نیوز