وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا دعویٰ

eAwazآس پاس

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے دعویٰ کیا کہ متعدد بار قتل کے واقعات موصل ہیں اور اب آزمانے کے لیے عملی جامہ پہنانے کے لیے سازش رچائی کا دعویٰ کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو جب قتل کے منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ جس دن میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا، وہ بہادر اور دلیر آدمی ہیں، کسی صورت ملک کا سودا ہونے دیں گے اور نہ ہی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دیں گے۔