Sheikh Rashid

ادارے زیادہ دیر نیوٹرل نہیں رہ سکتے، سیاسی حادثے ہوتے دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

eAwazپاکستان

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وہ سیاسی حادثے ہوتے دیکھ رہے ہیں جب کہ ادارے نیوٹرل ہیں لیکن بہت عرصے تک نیوٹرل نہیں رہ سکتے۔

نمائندہ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حالات تشویشناک اور پریشان کن ہیں، اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے، جو لوگ غلط فہمی میں ہیں یہ اندھے خواب دیکھ رہے ہیں، وہ آنکھیں کھولیں، یہ لڑائی ختم ہونے والی نہیں، اس کا انجام کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ذہنی اور سیاسی طور پر تیار ہیں، ووٹنگ ہوگی یا نہیں، اتوار یا پیر کو جائے گی یہ فیصلہ اسپیکر اور قانونی ماہرین کو پتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آخر میں جھاڑو پھرتی ہوئی دیکھ رہا ہوں، لوگ پاکستان کے اداروں کے بارے میں غلط باتیں کررہے ہیں،سیاسی ٹینشن کا پارہ بڑا ہائی ہے، سیاسی حادثے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلآخر الیکشن کرنا ہوں گے کیونکہ شفاف الیکشن پاکستان کی ضرورت ہیں، اپوزیشن کوبھی شفاف الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

سورس نیوز جیو نیوز