وزیراعظم شہبازشریف سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزیدمضبوطی آئے گی۔
ترک صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، دونوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں.
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیلی فون کرنے اور مبارکباد پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا.