صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو ایوان صدر میں وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کے تین وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت سے حلف لیا۔
صدر مملکت نے پہلی بار نئی حکومت کے ارکان پر مشتمل تقریب کی سربراہی کی۔
صدر نے اس سے ایک دن پہلے اس وقت کے شہباز کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری سے ایک دن پہلے ’طبیعت کی خرابی کی شکایت‘ کی تھی، اس کے بعد شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے عہدے کا حلف لیا تھا۔
منگل کے روز 33 قانون سازوں کو نئے وزیر اعظم کی کابینہ میں شامل کیا گیا تھا اور اس وقت صدر کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اراکین سے حلف لیا تھا کیونکہ صدر مملکت نے ان اراکین سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔
جمعہ کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے آغا حسن بلوچ اور مسلم لیگ(ن) کے جاوید لطیف نے وفاقی وزرا کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
تینوں کے وفاقی وزرا کا حلف اٹھانے کے بعد بی این پی-مینگل کے ہاشم نوتزئی نے عہدے کا حلف اٹھایا، انہیں کابینہ میں بطور وزیر مملکت شامل کیا گیا ہے۔
نیوز سورس ڈان نیوز