چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران کے خلاف 16 مقدمات درج کرلیے گئے۔
اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ میں عمران خان، اسد عمر، شیریں مزاری اور زرتاج گل کے نام بھی شامل ہیں۔
اسی طرح خرم نواز، شاہ محمود قریشی سمیت علی امین گنڈا پور کا نام بھی مقدمے میں شامل ہے۔
مقدمے میں راستوں کی بندش، کارِسرکار میں مداخلت، پولیس پر حملہ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعہ شامل ہیں۔
ان مقدمات میں 200 نامعلوم تحریک انصاف کے کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمات تھانہ ابپارہ، تھانہ ترنول، کوہسار، بھارہ کہو، رمنا، سیکٹریٹ اور لوہی بھیر میں درج کیے گئے۔