پاکستان نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہنواز دھانی ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کر رہے ہیں، انہوں نے ون ڈے ڈیبیو کیپ شاہین شاہ آفریدی سے وصول کی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آج دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے۔
خواہش ہے تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں، شاہنواز دھانی
فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کا ڈیبیو ہورہا ہے جس پر بہت خوش ہوں، خواہش ہے تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ اچھی پرفارمنس دوں، کبھی سوچا نہیں تھا چھوٹے سے شہر سے نکل کر پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے کہوں گا کہ محنت کریں کبھی مایوس نہ ہوں۔
قومی اسکواڈ
پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، شاداب خان، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، شاہنواز دھانی اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔