سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرلز کو کمزور کرنے کا مطلب دشمن کو مضبوط کرنا ہے، میں نے کون سی ریڈ لائن عبور کی ہے، صاف شفاف الیکشن کے بغیر ملک بحران سے نہیں نکلے گا ۔
عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تگڑی عوامی حکومت بنے گی تو معیشت چلے گی، ان حکمرانوں سے تو کوئی بات کرنے کو بھی تیار نہیں، ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی تو یہ ملک کا اور نقصان کریں گے ، مجھے کیا ہے میں تو اور انتظار کر لوں گا نقصان ملک کا ہوگا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ ان چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا چاہے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے، جو بات کرنا چاہتا ہے دروازے کھلے ہیں ، کوئی لڑائی نہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے ہزار درجے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں ، کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ کرنے والوں نے 1100 ارب روپے کا این آر او لیا ، نیوٹرلز سے بات ہوئی تو ایک ہی مؤقف ہوگا فری اینڈ فیئر الیکشن ہو ۔