کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری کل یوم الحاق پاکستان منائیں گے۔
مقبوضہ کشمیر کی کُل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیر کی تاریخ میں 19 جولائی کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے، یوم الحاق پاکستان پر بھارت کے جبری قبضے سے آذادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی جائے گی۔
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے 19 جولائی 1947 کو الحاق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔
اس تاریخی قرارداد میں کشمیری مسلمانوں کی اُمنگوں پر جموں کشمیر کا پاکستان سے الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا، کشمیریوں کا یہ فیصلہ پاکستان سے اپنا مستقبل جوڑنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Related

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ الحاقِ پاکستان پر کشمیریوں کے عزمِ آزادی کو سلام پیش کیا ہے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ 19جولائی کو ہر سال کشمیری قرارِداد یومِ الحاقِ پاکستان کے طور پر مناتے ہیں، اس دن کشمیر کے پاکستان سے الحاق کی قرار داد منظور ہوئی…

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ الحاقِ پاکستان منا رہے ہیں. سری نگر میں 19 جولائی 1947ء کو کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی قرار داد منظور کی تھی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں بھارتی فوج نےجنوری 89ء سے اب…

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور انداز میں منایا جارہا ہے، ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔…