پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی۔
سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 342 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی طرف سے ہدف کے تعاقب میں عبداللّٰہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 160 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ محمد نواز 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کپتان بابر اعظم نے بھی اچھی بیٹنگ کی، وہ 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں بابر اعظم، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان اور حسن علی شامل ہیں جنہوں نے بالترتیب 55، 35، 6، 40، 6 اور 5 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے اس اننگز میں پربتھ جےسوریا نے 4 اور رمیش مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔