دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ

eAwazکھیل

سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

گال میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سری لنکا نے 315 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو نروشن ڈکویلا اور دونیتھ ویلاگے وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کو دوسرے دن صبح وکٹ کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا اور نسیم شاہ نے ویلاگے کو چلتا کر کے سری لنکا کو ساتواں نقصان پہنچایا۔

ڈکویلا نے نصف سنچری مکمل کی لیکن 51 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہ بھی نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔

سری لنکا کی آخری دونوں وکٹیں یاسر شاہ نے حاصل کیں لیکن اس سے قبل ان دونوں وکٹوں نے قیمتی 45 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کی اچھے اسکور تک رسائی یقینی بنائی۔

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین، تین جبکہ محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز تباہ کن تھا اور دوسری ہی گیند پر گزشتہ میچ کے ہیرو عبداللہ شفیق بغیر کوئی رنز بنائے اسیتھا فرنینڈو کی وکٹ بن گئے۔