پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا آج مثبت دن رہا،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس، کاروباری حجم اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 877 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 68 پر بند ہواہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 15 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 41 ہزار207 رہی۔
بازار میں آج 33 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت دس ارب روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک سو 29 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 926 ارب روپے ہے۔