پاکستانی اداکارہ عروہ نے زندگی میں مرد کی ضرورت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر عروکے ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے کلپس وائرل ہورہے ہیں جن میں سے ایک کلپ میں انہیں مردوں کی ضرورت سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔
انٹرویو کلپ میں میزبان نے اداکارہ سے مردوں سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں عروہ کا کہنا تھا مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔
عروہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے، کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا تو کوئی غلط نہیں لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔
دوران انٹرویو عروہ نے ڈراموں کی اسکرپٹنگ سمیت بچوں اور خواتین سے متعلق بنائے جانے والے ڈراموں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔