ساتھی اداکاراؤں کیساتھ برے رویّے پر رنبیر کپور کیخلاف مہم کا آغاز

eAwazفن فنکار

بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے اہلیہ عالیہ بھٹ اور ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ برے رویّے کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم جاری ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا پر اس وقت خواتین کی جانب سے رنبیر کپور کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کی جانب سے اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ لائیو شو میں کیے گئے بھونڈے مذاق کے بعد اب اُن کی پرانی دوست اور دیگر خواتین کے ساتھ منفی رویّے سے متعلق بات کی جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا ماننا ہے کہ رنبیر کپور خواتین کی عزت نہیں کرتے اور خواتین کے معاملے میں وہ اپنے والد رشی کپور کے نقشِ قدم پر گامزن ہیں۔

انٹرنیٹ پر چلائی جانے والی مہم میں خواتین کا مطالبہ ہے کہ رنبیر کپور کو آنے والے پروجیکٹس اور فلموں سے آؤٹ کیا جائے۔

خواتین کی جانب سے رنبیر کپور کی فلموں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈز کی فہرست بھی اچھی خاصی لمبی ہے جس میں اداکارہ کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما کا نام سرِفہرست ہے۔

بھارتی انٹرنیٹ صارفین کے مطابق رنبیر کپور اِن کو اسٹارز کے ساتھ منفی رویوں کے حوالے بھی خوب شہرت رکھتے ہیں۔