معروف کامیڈین کپل شرما کی سوشل میڈیا ٹائم لائن بھی ان کے پروگرامز کی طرح قہقہے لگانے پر مجبور کر دیتی ہے۔
اب کی بار انہوں نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی تاکہ خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی توجہ حاصل کی جاسکے۔
تصویر میں کپل شرما بھڑکتے ہوئے گلابی رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں، انہوں نے تمنا کو ٹیگ بھی کیا۔
کپل نے کہا کہ میں نے گوگل کیا ہے، کیا آپ پڑھ رہی ہیں تمنا؟ حضرات بھی گلابی رنگ پہن سکتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ گلابی رنگ ہمیشہ سے ہی خواتین کے لیے نہیں تھا، 18ویں صدی میں حضرات گلابی رنگ کے ریشمی جوڑے پہنتے تھے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل تمنا بھاٹیہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ گلابی رنگ کا لباس پہنی ہوئی تھیں۔