پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیا۔
فاسٹ بولر وسیم جونیئر کے ایشیاء کپ سے باہر ہونے پر حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پریکٹس کے دوران کمر میں تکلیف کے باعث محمد وسیم کا دبئی میں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا۔
ایم آر آئی اسکین رپورٹ کے جائزے کے بعد پی سی بی کے میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج میچ کھیلا جائے گا، جو شام 7 بجے شروع ہو گا۔