عمران خان نے براہ راست تقریر نشر پر عائد پابندی کو عدالت میں چیلنج کردیا

eAwazپاکستان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے براہ راست تقریر کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میری تقریری کو غلط طریقے سے نفرت انگیز تقریر کے طور پر پیش کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے براہ راست تقریر نشر کرنے پر عائد پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

عمران خان نے پی ٹی آئی وکلاء کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپنی تقریر میں شہباز گل پر تشدد کا حوالہ دیا تھا اور ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی بات کی تھی‘۔
انہوں نے درخواست میں کہا کہ ’میری تقریر کو غلط طریقے سے نفرت انگیز تقریر کے طور پر لیا گیا لہذا براہ راست میری تقریر نشر کرنے پر عائد پابندی کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے‘۔

عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق قانون نے بطور شہری دے رکھا ہے لہذا کسی کو بھی قانونی کارروائی کا کہن انفرت انگیزی میں نہیں آتا۔