سوشل میڈیا پر ان دنوں منہ پر ٹیپ لگا کر سونے کا ٹرینڈ چل رہا ہے جسے ماہرین نے صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلتھ لائن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک انفلوئنسرز کی جانب سے صارفین کو کہا گیا ہے کہ منہ پر ٹیپ لگا کر سونے سے دماغ ناک سے سانس لینا سیکھ جاتا ہے، نیند بھی اچھی آتی ہے اور خراٹوں سے بھی چھٹکارا مل جاتا ہے۔
تاہم ماہرین صحت کی جانب سے اسے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس میں حصہ لینے والوں کو منع کیا گیا ہے۔
ماہرین نے اس کے صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ منہ پر ٹیپ لگانے سے سانس لینے میں دشواری ہوسکتی ہے جس سے نیند کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب کہ الرجی بھی ہوسکتی ہے۔